Request A Free Shell
English | Arabic | Bulgarian | Dutch | Finnish | French | German | Hungarian | Indonesian | Italian | Lithuanian | Malayalam | Portuguese | Romanian | Russian | Serbian | Spanish | Tagalog | Turkish | Urdu
مفت شیل کس طرح حاصل کیا جائے۔ سب سے پہلے آپ کواپنا ’عرف‘ فورمز اورآئی آر سی میں رجسٹر کروانا ہو گا۔
مفت eggdrop/irssi/weechat/bitchx حاصل کرنے کے لئے آپ کو اس کمانڈ کے ذریعے درخواست کرنا ہو گی۔
/msg veselba eggdrop irc.server.com reference
یہاں irc.server.com وہ سرور یا نیٹ ورک ہے جس سے آپ Bot کا رابطہ قائم کریں گے اور reference ایک معلومات ہے کہ آپ کو Fewona کے بارے میں کیسے پتہ چلا۔
مثال: /msg veselba eggdrop irc.freenode.net google
اگر آپ ipv6 سرور کے لئے ایک eggdrop (اور vhost) استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کمانڈ استعمال کریں:
/msg veselba eggdrop6 irc.server.com reference
مثال: /msg veselba eggdrop irc.freenode.net by friend Rix
مفت znc اکاؤنٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کو اس کمانڈ کے ذریعے درخواست کرنا ہوگی:
/msg veselba znc irc.server.com reference
مثال کے طور پر:
/msg veselba znc irc.quakenet.org I knew Fewona IRC and found out they give out free shells
یا ipv6 vhost کے ساتھ znc کی ایک مثال:
/msg veselba znc irc.fewona.net googled
اگر آپ ایک دوسرے نیٹ ورک کا استعمال کریں گے تو براہِ مہربانی وضاحت کرنے کے لئے ’کوما‘ کا استعمال کریں، مثال کے طور پر:
/msg veselba znc irc.freenode.net,irc.fewona.net googled
آپ دونوں، znc اور eggdrop کی درخواست کر سکتے ہیں۔
آپ znc میں دو نیٹ ورک کا استعمال کر سکتے ہیں (اگر آپ نے درخواست میں یہ بیان کیا ہے)۔
اگر آپ کو python bot یا دیگر اشیا کے استعمال کے لئے مفت شیل حاصل کرنا ہو یا ایک سے ز۱ئد eggdrop کی درخواست یادو سے زائد znc نیٹ ورک چاہیئے ہوں تو آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرتے ہوئے ایک درخواست کرنا ہوگی:
۱۔ آپ کا عرفی نام (فورمز اکاؤنٹ اور آئی آر سی میں ’عرف‘ ایک ہی ہونا چاہیے):
۲۔ آپ کون سی سروس استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں (براہ کرم مخصوص ہوں):
۳۔ اگر سروسز آئی آر سی سے متعلق ہیں، تو اُن کو کس نیٹ ورک پر استعمال کیا جائے گا:
اگر نہیں، تو آپ کون سے اعمال (Processes) چلائیں گے (Run) اور آپ کو تقریبا کتنے وسائل کی ضرورت ہو گی (cpu, ram, space, traffic):
اضافی معلومات جیسے کہ استعمال کا مقصد ہمارے لئے مفید ہو گا
۴۔ آپ کو Fewona مفت شیلز کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
براہِ مہربانی فورمز میں یا pastebin میں کہیں اسے پیسٹ کریں۔
کسی کو کوئی ذاتی معلومات (یعنی پاس ورڈ / ای میل وغیرہ) مَت دیں
آپ کے اکاؤنٹ کو چالو حالت میں برقرار رکھنے کے لئے Fewona آئی آر سی نیٹ ورک اور چینل #fewona کا ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ دورہ کریں اور کمانڈ /id password کے ذریعے NickServ میں لاگ اِن (شناخت) کریں
یہ ضروری ہے تاکہ ہم غیر فعال اکاؤنٹس کو معطل اور چھانٹ سکیں اس لئے کہ سرور کے وسائل بحال ہوں اور نئے صارفین کو ایک شیل دینے کے قابل ہو سکیں۔
اکاؤنٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں
Translated by FantomX